Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس میں امن و استحکام چاہتے ہیں: او آئی سی سیکریٹری جنرل

 تیونس کے  وزیر خارجہ عثمان الجرندی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا ہے کہ او آئی سی تیونس میں امن و استحکام چاہتی ہے۔ 
 تیونس کےعوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ خواہش ہے کہ تیونس موجودہ مرحلہ تیزی سے عبور کرلے۔ ملک میں امن و استحکام بحال ہو اور استحکام و خوشحالی سے متعلق تیونس کے عوام کی آرزوئیں پوری ہوں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری جنرل نے تیونس کے  وزیر خارجہ عثمان الجرندی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ 
ڈاکٹر یوسف العثیمین نے  تیونس کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کے لیے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا تھا۔ 
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے تیونس کے ساتھ تنظیم کے منفرد تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تیونس، او آئی سی میں موثر اور تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔ 
انہوں نے آرزو ظاہر کی کہ تیونس اور اس کی عوام کے مفاد اور او آئی سی کے اہداف کی تکمیل کے حوالے سے فریقین مزید تعاون کریں۔

شیئر: