اپنی ذہنی صحت کے غرض سے اچانک اولمپک فائنل چھوڑنے والی امریکی ایتھلیٹ سیمون بائلز اولمپکس میں اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ میں ہیں۔ جبکہ اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دینے پر انہیں کئی دیگر ایتھلیٹس اور مشہور شخصیات نے سراہا ہے۔
ٹوکیو گیمز میں سٹار سمجھی جانے والی امریکی ایتھلیٹ سیمون بائلز نے منگل کو اچانک ٹیم فائنل سے نکل کر کھیل کی دنیا کو حیران کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
’ٹرولنگ ذہنی صحت کو متاثر کر رہی ہے‘Node ID: 503606
-
ذہنی صحت پر کورونا کے طویل المدت اثرات، ڈبلیو ایچ او کی تنبیہNode ID: 584816
تاہم 24 سالہ اولمپک چیمپیئن نے بعد میں بتایا تھا کہ وہ اپنی ذہنی صحت کے لیے مقابلے کو بیچ میں چھوڑ کر نکل گئی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنی ذہنی صحت پر دھیان دینا ہے۔ میں وہاں جا کر کچھ الٹا سیدھا کر کے خود کو تکلیف نہیں پہنچانا چاہتی تھی۔ ہم نہیں چاہیں گے کہ ہمیں یہاں سے سٹریچر پر لے جایا جائے۔‘
سیمون بائلز کے فیصلے کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے اور اسے کھیل کی دنیا میں اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے ذہنی صحت سے متعلق منفی سوچ ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بات ابھی واضح نہیں کہ وہ اولمپکس کے بقیہ مقابلوں میں حصہ لیں گی یا نہیں۔
انہیں جمعرات کو ایک مقابلے میں حصہ لینا ہے اور اتوار کے ایک مقابلے کے لیے بھی اہل ثابت ہوئی ہیں۔
سیمون بائلز نے منگل کو کہا تھا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر دیکھیں گی کہ وہ مقابلوں کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔

امریکی چینل این بی سی کے پروگرام ’ٹوڈے‘ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’جسمانی طور پر وہ اچھا محسوس کرتی ہیں۔ ہم ایک ایک دن کر کے دیکھیں گے۔‘
سیمون بائلز کو اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دینے پر کئی مشہور شخصیات نے سراہا ہے۔
یو ایس اولمپکس اینڈ پیرالمپک کمیٹی کی چیف ایکزیکٹیو آفیسر سیراہ ہرشلینڈ نے لکھا کہ ’آپ جس طرح کی انسان، ٹیم میٹ اور ایتھلیٹ ہیں، ہمیں اس پر فخر ہے۔ ہم آپ کے اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دینے کے فیصلے کو سراہتے ہیں اور ٹیم یو ایس اے کمیونٹی آپ کے آگے کے سفر کے لیے مکمل حمایت کی پیشکش کرتے ہیں۔‘
Simone, you’ve made us so proud. Proud of who you are as a person, teammate and athlete. We applaud your decision to prioritize your mental wellness over all else, and offer you the full support and resources of our Team USA community as you navigate the journey ahead.
— Sarah Hirshland (@USOPC_CEO) July 27, 2021
سابق امریکی صدر براک اباما کی اہلیہ مشیل اباما نے نے بھی سیمون بائلز کے فیصلہ کو سراہا۔
Am I good enough? Yes, I am. The mantra I practice daily. @Simone_Biles, we are proud of you and we are rooting for you. Congratulations on the the silver medal, Team @USA!
— Michelle Obama (@MichelleObama) July 28, 2021