سعودی عرب روانہ ہونے والے انڈین طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
ہفتہ 31 جولائی 2021 13:20
’عملے کو معلوم ہوا کہ جہاز کے سامنے والے شیشہ میں معمولی سا بال آگیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے لیے انڈین کارگو طیارے کی کیرلا ریاست میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آج ہفتہ کو انڈین اکسپریس کا کارگو طیارہ تجارتی سامان لے کر سعودی عرب روانہ ہوا تھا۔
تاہم راستے میں عملے کو معلوم ہوا کہ جہاز کے سامنے والے شیشہ میں معمولی سا بال آگیا ہے جس کے باعث عملے نے جہاز کو واپس لے جانے کا فیصلہ کیا۔
انڈین ایکسپریس نے کہا ہے کہ ’گارگو طیارے میں 8 افراد پر مشتمل عملہ تھا، جہاز اور عملہ محفوظ ہیں تاہم احتیاطی طور پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔