Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیروت: حزب اللہ جنگجو کے جنازے پر حملہ، پانچ افراد ہلاک

خلدہ میں طویل عرصے سے فرقہ وارانہ کشیدگی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع ٹاؤن خلدہ میں حزب اللہ کے ایک جنگجو کے جنازے پر حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق حزب اللہ کے جنگجو علی شبلی کے جنازے پر حملے کے بعد خلدہ میں لبنان کے شیعہ اور سنی گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
علی شبلی کو ایک رات قبل قتل کیا گیا تھا
پانچوں افراد کو خلدہ میں گولی ماری گئی۔ خلدہ میں طویل عرصے سے فرقہ وارانہ کشیدگی ہے۔
لبنان کے نامزد وزیراعظم نجیب میکاتی کی جانب سے جاری بیان میں فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے لبنانی حکام پر زور دیا ہے کہ ملزموں کے خلاف کارروائی کریں اور کہا ہے کہ یہ واقعہ لاقانونیت اور تعصب کی عکاسی کرتا ہے۔
 

شیئر: