لبنانی عوام سے ہر چیز پر سچ بولنے کا وعدہ کیا ہے، نو منتخب وزیراعظم
لبنانی عوام سے ہر چیز پر سچ بولنے کا وعدہ کیا ہے، نو منتخب وزیراعظم
منگل 27 جولائی 2021 16:16
سابق وزیراعظم سعد حریری نے 15جولائی کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ (فوٹو عرب نیوز)
لبنان کے نئے وزیراعظم نامزد ہونے اور حکومتی ذمہ داریاں سونپے جانے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں نجیب میکاتی نے لبنانی عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہر چیز کے بارے میں سچ بولیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق لبنان کی ارب پتی شخصیت نجیب میکاتی نے گذشتہ روز پیر کو لبنانی پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرتے ہوئے ممکنہ 118 میں سے 72 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے سابق وزیراعظم سعد حریری کی جگہ لی ہے جنہوں نے حکومت بنانے کے لئے لبنانی صدر میشل عون کے ساتھ 9 ماہ کے ناکام مذاکرات کے بعد 15جولائی کو وزات عظمی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
لبنانی اخبار النہار کی ایڈیٹر ان چیف نائلہ تیونی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں نجیب میکاتی نے کہا کہ بین الاقوامی اور امریکی ضمانتیں ہیں کہ لبنان کا خاتمہ نہیں ہوگا۔
میکاتی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ماہرین کی حکومت تشکیل دی جائے اورایندھن کی قلت کے نتیجے میں لبنان متاثر ہوا ہے جب کہ حال ہی میں بجلی کی بندش بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
میکاتی نے کہا کہ یہاں بینکوں کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن ان کے حل کے لئے کام کیا جاسکتا ہے۔ ملک میں جاری مالی بحران کا بھی سامنا ہے جس کے دوران کرنسی اپنی زیادہ تر قدر کھو چکی ہے۔
بیروت کی بندرگاہ پر 4 اگست کو ہونے والے دھماکوں اور سابقہ اتھارٹی کے مستعفی ہونے کے تقریبا ایک سال بعد لبنانی صدر میشل عون حکومت پر شرط لگا رہے ہیں اور ملک کو بچانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہ میں حزب اللہ اور ایران کے درمیان تعلقات میں اپنی حدود بھی جانتا ہوں۔
ہم عربوں کے آپشن کے ساتھ ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ لبنان کسی بھی عرب ملک کے خلاف سازش کا ذریعہ بنے۔
دریں اثنا دوعیسائی پارلیمانی گروپوں نے مشاورت کے دوران میکاتی کو نامزد کرنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے ان کی تقرری ہوئی لیکن انہوں نے کہا کہ وہ ان کے موقف کو سمجھتے ہیں جو کہ ذاتی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ ان کے تعلقات بہترین ہیں اور احترام پر مبنی ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی ہےکہ لبنان پارلیمانی انتخابات کے قریب ترین ہے۔ انہوں نے یہ پیش گوئی بھی کی ہے کہ یہ گروہ باہر سے میری حمایت کریں گے کیونکہ وہ پارلیمنٹ میں چار سال سے منتظر ہیں۔
بیروت دھماکوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے میکاتی نے کہا کہ یہ ایک ایسی تباہی ہے جس سے نمٹنے کے لئے بڑی کوششوں کی ضرورت ہے۔
ہم اس بارے میں حقیقت جاننا چاہتے ہیں کہ وہاں امونیم نائٹریٹ کون لایا؟ اسے مناسب حفاظتی احتیاطی تدابیر کے بغیر بندرگاہ پر ذخیرہ کیسے کیا گیا کہ وہ تباہی کا سبب بنا۔
انہوں نے کہا کہ ان دھماکوں کی سرکاری تحقیقات کی قیادت کرنے والے جج طارق بطار ایک با ضمیر آدمی ہیں۔
واضح رہے کہ 2019 میں نجیب میکاتی کو ہاؤسنگ قرضوں سے متعلق بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن انہوں نے اخبار کو بتایا ہے کہ انہوں نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ایک تاجر کسی خاص سیاسی جماعت یا بلاک کی نمائندگی نہیں کرتا۔
قبل ازیں نجیب میکاتی دو مرتبہ نگران وزیراعظم کے عہدے پر فائر رہ چکے ہیں، وہ 2005 میں تین ماہ اور جون2011 سے فروری 2014 تک نگران کے طور پر کام کر چکے ہیں۔