Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بٹ کوئن میں لین دین کا ارادہ نہیں: آرامکو

’میڈیا رپورٹوں میں پھیلائی گئی یہ خبر بے بنیاد اور حقیقت سے عاری ہے‘ ( فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی آرامکو کمپنی نے کہا ہے کہ اس کا بٹ کوئن میں لین دین کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ ’اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبر بے بنیاد ہے۔‘
آرامکو کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ ’مختلف میڈیا رپورٹوں میں یہ خبر پھیلائی گئی تھی کہ آرامکو بٹ کوئن میں لین دین کا ارادہ رکھتی ہے۔‘
’ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ خبر بے بنیاد اورمکمل طور پر حقیقت سے عاری ہے۔
’کمپنی کا بٹ کوئن میں لین دین کرنے کا کوئی ارادہ نہیں نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبہ ہے جس پر غور کیا جارہا ہے۔‘
 
 

شیئر: