امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ پینٹاگون کے ماس ٹرانزٹ ٹرمینل پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو اس واقعے نے امریکی فوج کے ہیڈکوارٹر کو بند کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
افغانستان سے انخلا کا عمل سُست کیا جا سکتا ہے، پینٹاگونNode ID: 576381
واشنگٹن کے قریب واقع آرلنگٹن میں پینٹاگون کی عمارت کے قریب ایک بس اور سب وے سٹیشن میں گولیاں چلنے کے بعد عمارت میں کام کرنے والے افراد کو ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے ایک جگہ پر پناہ لینے کا حکم دیا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ کے 90 منٹ بعد جائے وقوعہ کو محفوظ کر لیا گیا۔ تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔
عمارت کے گرد گشت کرنے والی پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی کے سربراہ ووڈرو کُس کا کہنا تھا کہ ’معاملہ ختم ہوگیا ہے، جائے وقوعہ محفوظ ہے اور سب سے اہم یہ کہ ہماری کمیونٹی کو کوئی مسلسل خطرہ نہیں ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن انہوں نے ان رپورٹس کی نہ تصدیق کی نہ تفصیلات دیں کہ ہلاک ہونے والے افسر کو چھرا مارا گیا اور حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انہوں نے حملے کے مقصد کے بارے میں کوئی قیاس آرائی نہیں کی نہ یہ بتایا کہ آیا حملہ آور پولیس کی حراست میں ہے۔ تاہم انہوں نے یہ کہا کہ حکام حملہ آور کی تلاش نہیں کر رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن معاملے پر تحقیقات میں مدد کر رہا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’مذکورہ افسر ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوئے جس وہ روزانہ پینٹاگون میں کام کرنے والے ہزاروں افرد کی مدد کررہے تھے۔‘
@PFPAOfficial mourns the tragic loss of a Pentagon Police Officer killed during this morning’s incident at the Pentagon. Our thoughts and prayers are with the Officer’s family. Additional info on the officer will be forthcoming, following full next of kin notification.
— Pentagon Force Protection Agency (Official) (@PFPAOfficial) August 3, 2021