Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لارا دتا اندرا گاندھی کے کردار میں، ’یہ موقع دوبارہ نہیں ملے گا‘

فلم کے ٹریلر نے لارا دتا کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے کیونکہ وہ بالکل بھی پہچانی نہیں جا رہیں (فوٹو:فلم فیئر)
بالی وڈ کے ’ایکشن کنگ‘ اکشے کمار کی فلم ’بیل باٹم‘ کا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے اور اس ٹریلر میں فلمی شائقین کو لارا دتا کی صورت میں ایک بڑا ’سرپرائز‘ ملا ہے جو اس فلم میں انڈیا کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھا رہی ہیں۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اس تھرلر فلم میں 46 سالہ اداکارہ لارا دتا جو مس یونیورس رہ چکی ہیں، کی ٹرانسفارمیشن نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے کیونکہ اس ٹریلر میں وہ بالکل بھی پہچانی نہیں جا رہیں۔
منگل کی شام کو اس ٹریلر کے جاری ہونے کے بعد انڈیا میں ٹوئٹر پر لارا دتا کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈز میں شامل رہا۔
 اکشے کمار مرکزی کردار میں ہیں جو فلم میں ایک خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ وانی کپور اکشے کی اہلیہ کا رول پلے کریں گی جبکہ اداکارہ ہما قریشی بھی نظر آئیں گی۔
انڈیا کی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ فلم فیئر کے مطابق لارا دتا نے اپنے کردار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’مجھے کال پر بتایا گیا کہ لارا ہم ایک فلم بنانے جا رہے ہیں اور ہم آپ کو اندرا گاندھی کے کردار کے لیے سائن کرنا چاہ رہے ہیں۔ میں نے فلم کا سکرپٹ پڑھے بغیر اس فلم کے لیے ہامی بھر لی۔ لیکن بالکل ایسا ہے کہ جب آپ کسی بڑی شخصیت کا کردار نبھا رہے ہوتے ہیں تو یہ ایک بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’اس فلم کے لیے بہت زیادہ ریسرچ اور ہوم ورک کیا گیا ہے،یہ میرے لیے ایک ایسا موقع ہے جو شاید دوبارہ نہ ملے۔‘

شیئر: