Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

25 فیصد آبادی کو ویکسین کی دو خوراکیں لگائی جاچکیں

’اکتوبرتک 70 فی صد آبادی کو ویکسین لگا کر ’اجتماعی قوتِ مدافعت‘ کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں اب تک 25 فی صد آبادی کو کرونا وائرس کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
العربیہ کے مطابق ملک میں اکتوبرتک 70 فی صد آبادی کو ویکسین لگادی جائے گی اور اس طرح ’اجتماعی قوتِ مدافعت‘ (ہرڈ ایمیونٹی) کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔
سعودی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ ہے ’اب تک 80 لاکھ شہریوں اور مکینوں کوکورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ یہ تعداد کل آبادی کے 25 فی صد کے برابر ہے‘۔
’ جبکہ ایک کروڑ 90 لاکھ افراد (کل آبادی کا 56 فی صد) کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جا چکی ہے‘۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک بھرمیں 587 ویکسین مراکز کے ذریعہ ویکسین کی دو کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ خوراکیں لگا دی گئی ہیں‘۔
حکام کے مطابق اس سال اکتوبر تک کرونا وائرس اور اس کی نئی شکلوں سے تحفظ کے لیے اجتماعی قوت مدافعت کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا۔

شیئر: