گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں حج اور عید کے انتظامات کے علاوہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کی خبریں اہم رہیں۔ ویکسینیشن کا عمل بھی جاری رہا اور عید کے بعد سکولوں کے دوبارہ کھلنے کی اطلاع بھی سامنے آئی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کیا ہوا؟
شاہ سلمان اور ولی عہد کا چین میں سیلاب سے ہلاکتوں پر تعزیتی پیغام
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چین میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں پر چینی صدر سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
مزید پڑھیں
-
ٹوکیو اولمپک کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کا دستہNode ID: 585091
-
’اوپیک کو تیل کی منڈی سعودی عرب کے ہاتھ میں چھوڑ دینی چاہیے‘Node ID: 585221
-
سعودی عرب کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گےNode ID: 585326
کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد دو کروڑ 40 لاکھ ہوگئی
سعودی عرب میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد دو کروڑ 40 لاکھ ہوگئی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
حج کا آخری مرحلہ بھی کامیاب رہا: حرمین انتظامیہ
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ حج کا تیسرا اور آخری مرحلہ انتہائی خیر و خوبی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
جازان اور طائف میں سیلاب، 3 افراد ہلاک، بارش کا امکان
جازان میں سیلابی ریلے کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ طائف میں سیلاب میں بہہ کر ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
گزشتہ ایک ہفتہ میں 14 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 14648 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب میں ووکس ویگن کی فروخت میں 45 فیصد اضافہ
سعودی عرب میں جرمن کار ساز کمپنی کے سرکاری ڈیلر کے مطابق 2021 کے پہلے نصف حصے میں ووکس ویگن نے مملکت میں سال بہ سال فروخت میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب 9 ذی الحجہ کو پرانا غلاف اتار کر خانہ کعبہ پر نیا غلاف چڑھایا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی ولی عہد نے میرج گرانٹس کے لیے 10 لاکھ ڈالرز مختص کر دیے
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے میرج گرانٹس کے لیے لگ بھگ 10 لاکھ ڈالرز مختص کر دیے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب اور بحرین کے درمیان کریم کی نئی سروس
دبئی کی آن لائن کریم ٹیکسی سروس نے بحرین اور سعودی عرب کے مابین رائیڈ ہیلنگ سروس متعارف کروائی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
طلبہ کی سکولوں کو واپسی کی تیاریاں عروج پر ہیں: ترجمان
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ طلبہ کی سکولوں کو واپسی کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
کورونا: سعودی عرب میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ عید منائی گئی
سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہروں اور دیہات میں بسنے والے مسلمان شہری اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ عید منانا پسند کرتے ہیں۔ تاہم کورونا کی وبا کو آئے ڈیڑھ سال ہو گیا ہے اور بہت سے لوگوں میں اس حوالے سے ابھی بھی تشویش پائی جاتی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

جدہ سی فرنٹ پر سعودیوں اور غیرملکیوں کی رونق
عید الاضحی کے دنوں میں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے فیملیوں کے ساتھ کورونا کے حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے جدہ سی فرنٹ کا رخ کیا- اس موقع پر بچوں سے سی فرنٹ پر رونق بڑھ گئی- بچوں نے سی فرنٹ پر مختلف قسم جھولوں اور سیر سے لطف اٹھایا-
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
جازان: مسلسل بارش سے بڑی تعداد میں سانپ بلوں سے نکل آئے
سعودی عرب مایں جازان ریجن میں بارش کے بعد بڑی تعداد میں سانپ سیلابی پانی کے ساتھ بہتے ہوئے شہری آبادی کے قریب پہنچ گئے۔ اتنے زیادہ سانپوں کو دیکھ کرلوگوں میں خوف پھیل گیا۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ٹماٹر پیسٹ میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش
سعودی محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے کہا ہے کہ شمالی سعودی عرب کی الحدیثہ بری سرحدی چوکی کے راستے 21 لاکھ 44 ہزار 180 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے گولیاں ٹماٹر کے پیسٹ میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ٹوکیو اولمپک کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کا دستہ
