چینی ویکسین، مسافروں کے لیے نئی سروس اور غیرملکیوں سیاحوں کی آمد سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟
سعودی عرب میں سیاحوں کی واپسی، غیرملکی عمرہ زائرین کی آمد کے علاوہ گرم موسم ، سونے کے نرخ اور متعدد جرمانوں اور ویکسینیشن کے بارے میں خبریں قارئین کی پسند رہیں۔ گذشتہ ہفتے کی خبریں پر ایک نظر:
بیرون ملک سے آنے والے توکلنا ایپ پر اندراج کیسے کرائیں؟
سعودی عرب میں توکلنا ایپ انتظامیہ نے بیرون ملک سے مملکت آنے والوں کے لیے ایپلی کیشن کے ذریعے اندراج کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔

حرم کرین مقدمے کا حتمی فیصلہ: بن لادن گروپ کی کوتاہی ثابت نہیں ہوئی
مکہ مکرمہ میں اپیل کورٹ نے الحرم کرین کے مقدمے کا حتمی فیصلہ جاری کردیا- بن لادن گروپ کو الزام سے بری کردیا گیا-
پروفیشن ٹیسٹ میں مزید 6 پیشے شامل
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت پروفیشن ٹیسٹ کے ادارے نے مزید چھ پیشے ٹیسٹ پروگرام میں شامل کردیے- جس سے ان کی تعداد 120 ہوگئی-
چینی ویکسین لگوانے والے سیاحتی ویزے پر مملکت کیسے آئیں؟
سعودی عرب نے اپنے ای ویزا پورٹل پر اعلان کیا ہے کہ وہ غیر ملکی وزیٹر جنہوں نے چینی کورونا ویکسین سائنو فام یا سائنو ویک کی دو خوراکیں لی ہیں انہیں مملکت میں داخلے کی اجازت دی جائے گی تاہم بین الاقوامی مسافروں کو سعودی عرب میں منظور شدہ چار مغربی ویکسین میں سے کسی ایک کی بوسٹر خوراک درکار ہوگی۔

دمام دنیا کا گرم ترین شہر، درجہ حرارت 49.1 سینٹی گریڈ
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ اتوار کو سعودی عرب کے چھ شہر دنیا کے گرم ترین شہروں کے طور پر ریکارڈ پر آئے ہیں.‘
سیاحتی ویزے پر سعودی عرب آنے والے عمرہ بھی کرسکیں گے
سعودی حکام نے سیاحتی ویزے سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔ کورونا وبا کے ڈیڑھ برس بعد 49 ممالک غیرملکیوں کے لیے سیاحتی ویزے کھول دیے گئے ہیں۔
نجی اداروں میں ہفتے میں دو دن چھٹی، وزارت افرادی قوت کی وضاحت
سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔

شاپنگ مالز میں تمام ملازمتوں کی سعودائزیشن
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’بدھ 4 اگست 2021 سے شاپنگ مالز کی ملازمتوں میں سعودائزیشن کے فیصلے پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔‘
خاتون کو ہراساں کرنے پر غیر ملکی گرفتار، پانچ سال قید اور تین لاکھ ریال جرمانہ
سعودی عرب میں پراسیکیوشن جنرل کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ’بریدہ قصیم میں گاڑی میں بیٹھی خاتون کے سامنے غیر اخلاقی حرکتیں کرکے ہراساں کرنے والے ایشیائی کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
سعودی ایئر پورٹس پر مسافروں کے لیے واٹس ایپ سروس
سعودی محکمہ ہوا بازی نے مملکت کے ایئر پورٹس سے سفر کرنے والوں کے لیے واٹس ایپ سروس مہیا کی ہے۔

عمرہ زائرین کی کوئی انتہائی حد مقرر نہیں: نائب وزیر حج
سعودی نائب وزیرحج ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ ’ نئے عمرہ سیزن کے لیے کوئی کوٹہ مختص نہیں ہے‘۔
کورونا سے متاثرہ ملک گئے یا نہیں، معلومات چھپانے پر پانچ لاکھ ریال تک جرمانہ
سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مملکت آنے والے مسافروں کو یہ بتانا ہوگا کہ آیا وہ کورونا وبا سے متاثرہ کسی ملک یا وائرس کی کسی نئی شکل سے متاثرہ ملک گئے ہیں یا نہیں‘۔
’کورونا ویکسین کی تیسری خوراک پر ستمبر تک پابندی لگائی جائے‘
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس یا تیسری خوراک لگوانے پر رواں سال ستمبر کے آخر تک پابندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ امیر اور غریب ملکوں کے درمیان ویکسین کی تقسیم میں بڑے فرق کو کم کیا جا سکے۔
سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں کمی
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں جمعے کو سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے۔

ٹوکیو اولمپکس: سعودی عرب کے طارق حامدی نے کراٹے میں سلور میڈل جیت لیا
سعودی عرب کے طارق حامدی نے کراٹے کمائٹ 75 کلوگرام پلس میں سلور میڈل جیت لیا ہے۔