سعودی عرب کے وزیر سپورٹس اور سعودی عربیئن اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے ٹوکیو اولمپک میں سلور میڈل جیتنے والے سعودی کراٹے پلیئر طارق حامدی کے لیےاعزاز اور پانچ ملین ریال انعام کا اعلان کیا ہے۔
شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا کہ’ کیونکہ ( طارق حامدی) ہم سب کی نظر میں ہیرو ہیں۔ ہمارے اولمپک چیمیئن کو ٹوکیو اولمپک 2020 میں ان کی شاندار کارکردگی، بہترین صلاحیتوں اور دنیا کے سٹارز کے سامنے ملک کی باوقار نمائندگی کرنے پر گولڈ میڈل اور پانچ ملین ریال کے انعام سے نوازا جائے گا۔‘
سمو وزير الرياضة يُعلن عن منح لاعب أخضر الكاراتيه طارق حامدي المكافأة المالية المخصصة للميدالية الذهبية ( 5 ملايين ريال)، رغم تحقيقه الميدالية الفضية في دورة الألعاب الأولمبية #طوكيو2020 تقديراً لتميزه وتمثيله المشرف للوطن أمام نجوم العالم.
#واس_رياضي pic.twitter.com/4dR9umlarH— واس الرياضي (@SPA_Spor) August 7, 2021