گارمنٹس کی دکانوں میں ڈریسنگ رومز کی مشروط اجازت
’تمام دکانداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ڈریسنگ رومز میں ایس او پیز کی پابندی کرائیں۔‘ (فوٹو: سبق)
وزارت تجارت نے ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکانوں سمیت تجارتی مراکز اور شاپنگ مالز میں ڈریسنگ روم استعمال کرنے کی مشروط اجازت دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام دکانداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ڈریسنگ رومز میں ایس او پیز کی پابندی کرائیں۔‘
’ڈریسنگ رومز میں گاہکوں کے درمیان کم سے کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا اور انہیں مسلسل سینیٹائز کیا جاتا رہے گا۔‘
’انتظار گاہ میں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہاں گاہکوں کی بھیڑ نہ لگے، سینیٹائزر اور ہوا کی آمد و رفت کا اہتمام کرنا ہوگا۔‘