بیرون ملک جانے والے شہریوں کے لیے ویکسین کی دو خوراکیں لازمی
’12 سال سے کم عمر کے افراد کو دو خوراکوں کی شرط ہے استثنی ہے مگر وہ انشورنس پیش کریں گے‘ (فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ آج پیر سے بیرون ملک جانے والے شہریوں کے لیے ویکسین کی دو خوراکوں کی شرط پر عمل کیا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’بیرون ملک جانے والے سعودی شہریوں میں سے جن کو ویکسین کی دو خوراکوں کی شرط سے استثنی ہے اس کی وضاحت کر دی گئی ہے۔‘
’ان میں 12 سال سے کم عمر کے افراد ہیں جن کے لیے ضروری ہے کہ وہ سفر سے پہلے سعودی مالیاتی اتھارٹی سے مصدقہ انشورنس پیش کریں۔‘
’ مذکورہ انشورنس میں کورونا لا حق ہونے کی صورت میں بیرون ملک علاج کور کیا گیا ہو۔‘
’کورونا ویکسین کی دو خوراکوں کی شرط سے ان مسافروں کو بھی استثنی ہے جنہیں کورونا لاحق ہوا تھا اور اب وہ صحت یاب ہیں لیکن صحت یابی کو 6 ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’دو خوراکوں کی شرط سے ان مسافروں کو بھی استثنی ہے جنہیں کورونا لاحق ہوا تھا اور اس کے بعد انہوں نے ویکسین کی ایک خوراک لے لی ہے۔‘