Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد کے لیے بھی عمرے کے اجازت نامے

اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں۔
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بارہ سے اٹھارہ برس کے داخلی افراد بھی اب عمرے کے لیے اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں۔
 یکم محرم سے شروع ہونے والے عمرہ سیزن میں اب تک بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد کے لیے تیرہ ہزار سے زیادہ اجازت نامے جاری کیے ہیں۔  
ایس پی اے کے مطابق نائب وزیر حج و عمرہ عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ عمرہ زائر اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے عمرہ اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں۔
انہو ں نے مزید کہا کہ اندرون ملک سے عمرہ، مسجد نبوی کی زیارت، مسجد الحرام میں نماز کے اجازت ناموں کے اجرا کے لیے ویکسین شرط ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ وزارت نے عمرہ سیزن شروع ہونے سے قبل متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے کیے ہیں تاکہ زائرین کے لیے ماحول کو محفوظ اور آسان بنا یا جا سکے۔
بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کو اپنے ملک کے سرکاری اداروں سے مصدقہ ویکسین سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ہوگا۔ اس بات کی پابندی بھی کرنا ہوگی کہ مملکت میں منظور کردہ کوئی ایک ویکسین لی گئی ہو۔ 

شیئر: