Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی کے مقابلے میں نتیش کمار کو لانے کی تیاری

نئی دہلی... 2019ءمیں لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی کو بھرپور ٹکر دینے کیلئے بہارکی حکمراں جماعت جنتا دل یو نے پارٹی کے قومی صدر اور ریاست کے وزیرا علیٰ نتیش کمار کو پیشقدمی کا مشورہ دیاہے۔ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں جنتا دل یو کے لیڈروں نے نتیش کمار سے کہا کہ ملک میں وہ واحد سیاستداں ہیں جو نریندر مودی کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روک سکتے ہیں اس سلسلے میں خود کو پوری طرح سے تیار کرلیں۔ غیر فرقہ پرست پارٹیوں کے پاس نتیش کمار کے سوااور کوئی ایسا امیدوار نہیں جو نریندر مودی کا سیاسی مقابلہ کر سکے۔ 2015ءمیں بہار اسمبلی کے انتخابات میں لالو پرساد یادو اور نتیش کمار نے کانگریس کے ساتھ اتحاد بنا کر مودی کی آندھی کو بہار میں نہیں چلنے دیا تھا۔ بدلتے ہوئے حالات میں کانگریس کی جانب سے بھی اس طرح کے اتحاد کے اشارے دیئے جا رہے ہیں۔ کانگریس کے لیڈر منی شنکر ائر نے تما م سیکولر طاقتوں کا اتحاد بنا کر 2019ءکے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور مودی کا مقابلہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ 5ریاستوں کے حالیہ انتخابی نتائج نے نتیش کمار کو ایسی غیر فرقہ پرست پارٹیوں کا غیر متنازعہ چہرہ بنا دیا جو 2019ءمیں وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کرسکتے ہیں۔ نتیش کمار کی شبیہ ایک ایسے سیاست دان کی ہے جس پر کبھی بدعنوانی کا داغ نہیں لگا۔ ترقی او راچھی حکمرانی کرنے والے سیاست دان کے طور پر ابھر کر سامنے آ ئے ہیں۔ 

شیئر: