کھجورکی پیداوار میں عالمی سطح پرسعودی عرب کس مقام پر؟
کھجورکی پیداوار میں عالمی سطح پرسعودی عرب کس مقام پر؟
جمعہ 25 جون 2021 5:17
مملکت نے اپنی کھجوروں کے معروف برانڈ متعارف کرائے ہیں(فوٹو،ایس پی اے)
سعودی عرب نے کھجور کی پیداوار میں پوری دنیا میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی- 1.5 ملین ٹن کھجوریں پیدا کی جارہی ہیں-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی محکمہ شماریات اور کھجوروں کے قومی مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں 2020 کے دوران 107 ملکوں کو کھجوری برآمد کی گئیں-
مملکت نے 2020 کے دوران 927 ملین ریال کی کھجوریں برآمد کیں- برآمدات میں 7.1 فیصد کا اضافہ کا اضافہ ہوا-
گزشتہ برس 2 لاکھ 15 ہزار ٹن کھجوریں برآمد کی گئیں(فوٹو،ایس پی اے)
سعودی عرب ہر سال 1.5 ملین ٹن سے زیادہ کھجوریں پیدا کررہا ہے- مملکت نے 2020 کے دوران 2 لاکھ 15 ہزار ٹن کھجوریں برآمد کرکے 17فیصد شرح نمو حاصل کی-
اس طرح مملکت دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھجوریں برآمد کرنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر آگیا-
سعودی عرب عالمی منڈی میں کھجوروں کی برآمدات کا معیار بڑھانے اور سعودی کھجوروں کی مارکیٹنگ کے لیے کوشاں ہے- اس مقصد کے لیے نخلستانوں میں کھجوروں کی پیداوار اور فیکٹریوں میں پیکنگ کا معیار بہتر کیا گیا ہے-
سعودی عرب نے اپنی کھجوروں کے ’برانڈز‘ متعارف کرانے کے بعد کھجوروں کے درختوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا-
معروف برانڈ کے درختوں کی تعداد 1.7 ملین تک پہنچ گئی جو پورے ملک میں کھجوروں کے درختوں کی کل تعداد کا پانچ فیصد ہے جبکہ 42 کارخانے ، 41 نخلستان اور 24 کمپنیاں سکیم کا حصہ بن گئی ہیں-