پاکستان کے شہر گوجرانوالہ کے 13 سو طلبہ نے 60 سیکنڈ میں 50 ہزار پودے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ انڈیا کے پاس تھا۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ٹویٹ کیا کہ ’ ویل ڈن گوجرانوالہ جہاں نوجوان اور مقامی افراد نے عمران خان کے ’10 بلین ٹری سونامی‘ کی کال پر ایک منٹ میں 52 ہزار پودے لگائے۔‘
گوجرانوالہ کے سرکاری اسکولوں کے ساڑھے بارہ ہزار طلبہ اور طالبات سہ پہر تین بجے سے پہلے ہی مقررہ جگہوں پر پہنچے۔ قومی ترانے کے بعد تین بجے سائرن بجائے گئے تو سب نے کمال مہارت سے مقررہ دورانیہ ختم ہونے سے پہلے ہی پودے لگائے اور ہاتھ کھڑے کرکے فتح کا اعلان کر دیا۔
Well done #Gujranwala where the charged youth and local Govt responded to the call of @ImranKhanPTI under #10BillionTreeTsunami to plant 50000 saplings in 1 minute - a new world record beating arch rivals #India pic.twitter.com/AsFfU8MHyD
— Malik Amin Aslam (@aminattock) August 12, 2021
اس منفرد عالمی ریکارڈ کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کیلئے تمام مناظر کی ڈرون کیمروں سے ریکارڈنگ کی گئی۔
پاکستان کی جانب سے عالمی ریکارڈ بنانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گوجرنوالہ کے طلبہ اور انتظامیہ کو سراہا جا رہا ہے۔
Congratulations Pakistan for making the world record. Our 13,000 students in Gujranwala planted 50,000 saplings in just 60 seconds, setting a new record for the largest such plantation drive anywhere in the world. #PakistaniStudentsMakeWorldRecord #CleanAndGreenPakistan pic.twitter.com/YNQcEXos8h
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) August 12, 2021
گوجرنوالہ کے طلبہ کی جانب سے عالمی ریکارڈ بنانے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’پاکستان کو عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد۔ ہمارے گوجرنوالہ کے1300 طلبہ نے 60 سیکنڈز میں 50 ہزار پودے لگا کر عالمی رکارڈ قائم کیا ہے۔ دنیا میں اس طرح کی شروع کی جانے والی شجر کاری مہم میں پاکستان نے نیا رکارڈ قائم کیا ہے۔‘
ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ ٹوئٹر ہینڈل سے قائم کیے جانے والے اس علمی ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’ گوجرانوالہ نے جی ٹی روڈ گرین بیلٹ پر 50 ہزار پودے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔‘
Today Gujranwala is making world record in plantation by sapling 50,000 local plants along the GT road greenbelt.
#1Minute50ThousandPlants #Plant4Pakistan #MoonSoonPlantation #climatechange #DCOfficeSMT #BlockPlantationAtGTRoad pic.twitter.com/dHrq7BLezi