Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خانہ کعبہ میں اصلاح و مرمت کا کام مکمل

شہزادہ محمد بن سلمان اس کی براہ راست نگرانی کرتے رہے- (فوٹو سبق)
سعودی حکومت نے سالانہ پروگرام کے مطابق خانہ کعبہ میں اصلاح و مرمت کا کام مکمل کر لیا ہے، اس کا آغاز 7 اگست کو کیا گیا تھا۔ 
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق یہ کام وزارت خزانہ اور مقدس مساجد کی انتظامیہ کے درمیان تعاون کے ساتھ انجام دیا گیا ہے۔ 
وزیر خزانہ محمد الجدعان نے بتایا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایت پر اصلاح و مرمت کا کام انجام دیا گیا جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس کی براہ راست نگرانی کرتے رہے۔ 
وزیر خزانہ نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں نے مقررہ وقت پر کام مکمل کرانے میں بھرپور تعاون کیا، اس پر وہ شکریہ کے مستحق ہیں۔ 
وزیر خزانہ نے اپنی وزارت کے اعلی عہدیداروں کے ہمراہ مسجد الحرام کا دورہ کرکے خانہ کعبہ کے حوالے سے مکمل کیے  جانے والے امور کا معائنہ کیا۔
انہیں اس موقع پر خصوصی ٹیم کے ارکان نے مقررہ سکیم کے مطابق اصلاح و مرمت کے کام کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: