Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خانہ کعبہ کی معمول کی اصلاح و مرمت کا کام مکمل

خارجی دیواروں کی اصلاح و مرمت کی گئی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر )
 سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ کی معمول کی اصلاح و مرمت کا کام مکمل کر لیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام انتظامیہ کے ماتحت اصلاح و مرمت کے ادارے کے ڈائریکٹر محسن السلمی نے بتایا کہ انتظامیہ خانہ کعبہ کی اصلاح و مرمت کے کام عالمی معیارکے مطابق انجام دیتی ہے۔ یہ کام جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جاتا ہے جبکہ اصلاح و مرمت میں بین الاقوامی معیار کا سامان استعمال جاتا ہے۔ 


دیواروں میں پڑ جانے والی ریخیں بھری گئی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

السلمی نے بتایا کہ مقررہ پروگرام کے مطابق خانہ کعبہ کی خارجی دیواروں کی اصلاح و مرمت کی گئی۔ معیاری مسالے کے ذریعے دیواروں میں پڑ جانے والی ریخیں بھری گئی ہیں۔
ادارے کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ شاذروان میں خانہ کعبہ کے غلاف کو باندھنے والے سونے کے کنڈوں پر دوبارہ سونےکا پانی چڑھایا گیا ہے۔  
ہر برس کی طرح اس سال بھی حج کے ایام میں غلاف کعبہ اوپر اٹھادیا گیا تھا۔ اب غلاف کو نیچے لاکر شاذروان کے کنڈوں میں باندھ دیا جائے گا۔  

شیئر: