Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز ایک وکٹ سے کامیاب

میچ کے دوران پاکستانی فیلڈرز کی کارکردگی خاصی تنقید کا نشانہ رہی (فوٹو: آئی سی سی)
کنگسٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021.2023 کے سلسلے کے میچ میں ویسٹ انڈین فتح کا سہرا آخری نمبروں پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کیمر روچ کے نام رہا جنہوں نے مشکل وقت میں 30 رنز کی اننگز کھیلی اور پاکستانی بولرز کا آخری وکٹ حاصل کر کے فتح سمیٹنے کا خواب سچ نہ ہونے دیا۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن میں کھیلے جا رہے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 203 رنز بنائے تھے۔۔
پاکستان کے خلاف فتح سے ویسٹ انڈیز نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی میزبان سائیڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھی پہلے فتح کے ساتھ سب سے اوپر موجود ہے۔ 
اس سے قبل تیسرے دن کھیل کے آغاز پر ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ اور پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 36 رنز کی برتری حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں اوپنر عمران بٹ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ عابد علی نے 34 اور اظہر علی نے 23 رنز سکور کیے۔
محمد رضوان نے 30 جبکہ فواد عالم بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔
پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
کھیل کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز دو رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور اس کی تیسری وکٹ 51 رنز پر گری جب چیز 21 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
جب ویسٹ انڈیز کے 100 رنز مکمل ہوئے تو بلیک ووڈ پویلین لوٹ گئے وہ شاہین آفریدی کا نشانہ بنے۔ اسی اوور میں شاہین آفریدی نے مائیرز کو بھی آؤٹ کیا وہ کوئی رنز نہ بنا سکے۔
پانچ وکٹیں سو رنز پر گنوانے والی ٹیم کو جیسن ہولڈر نے بریدویٹ کے ساتھ مل کر سہارا دیا۔
ہولڈر 58 رنز بنا کر نسیم اشرف کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس وقت ویسٹ انڈیز کا سکور 196 تھا۔ اس کے بعد 221 پر میزبان ٹیم کی ساتویں وکٹ گری جب اوپنر بریدویٹ 97 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کے آؤٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی روچ تھے، انہوں نے 13 رنز بنائے اور محمد عباس کا شکار بنے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے تین اور شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ یاسر شاہ ابھی تک اپنی سپنگ بالنگ کا جادو دکھانے میں ناکام ہیں۔

شیئر: