Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی قیادت کی طرف سے پاکستان کو تہنیتی پیغام

’اماراتی قیادت نے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کو تہنیتی پیغامات ارسال کئے ہیں‘ ( فوٹو : البیان)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق  اسی طرح کا پیغام نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم جبکہ ولی عہد ابو ظبی اور مسلح افواج کے سربراہ شیخ محمد بن زاید نے بھی صدر ڈاکٹر عارف علوی کو روانہ کیا ہے۔
تینوں اماراتی رہنماؤں نے پاکستان کی سلامتی اور مزید ترقی کے علاوہ کامیابی و کامرانی  کی امید ظاہر کی ہے۔
پاکستان کی یوم آزادی پر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور شیخ محمد بن زاید نے تہنیتی پیغام وزیر اعظم عمران خان کو بھی روانہ کیا ہے۔

 

شیئر: