Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان بحری مشقوں کا اختتام

خلیج عرب میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی مشقیں ہیں( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان خلیج عرب میں ہونے والی مشترکہ بحری مشقیں سنیچر کو ختم ہوگئیں۔
سعودی وزارت دفاع کے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق بحری مشقوں کا مقصد تجربات کا تبادلہ اور بحریہ کے عسکری تصورات میں ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔
خلیج عرب میں سعودی عرب کے مشرقی بیڑے کے کمانڈر میجر جنرل ماجد القحطانی نے بتایا کہ’ آئل فیلڈز اور جزائر کے تحفظ، سرچ اینڈ ریسکیو ٹریننگ، الیکڑانک وار فیئر، تمام اقسام کی کشتیوں پر حملے اور ری فیولنگ سمیت کئی مشقیں کی گئی ہیں‘۔
 یاد رہے کہ سعودی عرب اور انڈیا کی بحری افواج کے درمیان خلیج عرب میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی مشقیں ہیں۔

 

شیئر: