Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 81 خواتین گرفتار، جرمانے عائد

 شریک خواتین اور تقریب کے ذمے دار کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے(فوٹو سبق) 
سعودی عرب میں جازان پولیس نے صامطہ کمشنری کے ایک قریے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی 81 خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ تقریب میں خواتین کی تعداد مقررہ حد سے زیادہ تھی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے خواتین پرجرمانے کیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ تقریب میں شریک تمام خواتین اور تقریب کے ذمے دار کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ 
سعودی وزارت داخلہ کورونا وبا خصوصا اس کی بدلتی ہوئی شکل ڈیلٹا وائرس کے خطرات سے معاشرے کو بچانے کے لیے کورونا ایس او پیز کی پابندی سختی سے کرا رہی ہے۔
نیا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور بیک وقت پانچ سے سات افراد کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے۔ اجتماعی تقریبات میں حد سے زیادہ افراد کا اجتماع  نئے وائرس کے پھیلنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

شیئر: