Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حدود شمالیہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 92 افراد گرفتار

زیر حراست افراد ایک اجتماع میں شریک تھے (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں الحدود الشمالیہ پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 92 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا ’یہ افراد ایک اجتماع میں شریک تھے اور احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے‘۔
’کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، سماجی فاصلے اور ماسک کا اہتمام نہ کرنے پر کارروائی کی گئی ہے‘۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے اجتماعی تقریبات کے لیے شرکا کی انتہائی حد  مقرر کی گئی ہے اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔ 
 

شیئر: