سعودی عرب میں بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد بھی عمرے کے لیے مسجد الحرام پہنچنے لگے ہیں۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد کی تصاویر اور وڈیو شیئر کی ہیں۔
وڈیو کلپ میں انتظامیہ کے اہلکار عمرے کے لیے آنے والوں کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں انہیں کورونا ایس او پیز کی پابندی کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔
Children above the age of 12 return to the House of Allah! pic.twitter.com/GntDXncy4Z
— Haramain Sharifain (@hsharifain) August 17, 2021