Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے 11.358 ارب ریال کے بانڈز جاری کردیے

سرکاری بانڈز کو تین زمروں میں تقسیم کیا ہے- (فوٹو الاقتصادیہ)
سرکاری قرضوں کے نگراں قومی مرکز نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے 11.358 ارب ریال کے بانڈز جاری کیے ہیں۔ اگست 2021 کے لیے بانڈز کے ملکی ایڈیشن سے متعلق سرمایہ کاروں کی درخواستوں کی وصولی کا کام مکمل ہوگیا۔  
الاقتصادیہ کے مطابق قومی مرکز نے سرکاری بانڈز کو تین زمروں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلا 2.508 ارب ریال پر مشتمل ہے۔
دوسرے زمرے میں 4.485 ارب ریال کے بانڈز ہیں جبکہ تیسرے زمرے کے بانڈز 4.365 ارب ریال کے ہیں۔
سرکاری بانڈز کا نیا ایڈیشن 2021 کی سالانہ قرضہ سکیم کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ قومی مرکز نے اس کا اعلان سال رواں کے شروع میں اپنی ویب سائٹ  www.ndmc.gov.sa پر کیا تھا۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: