Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو سعودی کمپنیوں کا جدید ڈرون تیار کرنے کا معاہدہ

’ڈرون زیادہ سے زیادہ 18 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرسکتا ہے اور اس میں انتہائی جدید کیمرے نصب ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
دو سعودی کمپنیوں نے جدید اور متعدد ضروریات پوری کرنے والے ڈرون کی تیاری میں شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شراکت داری سے تیار ہونے والا ’سکائی گارڈ‘ نامی ڈرون نگرانی اور متعدد تکنیکی کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آپریشن روم کے ذریعہ اسے مکمل طور پر کنٹرول کیا جائے گا جبکہ متحرک سٹیشن کے ذریعہ بھی اسے اڑایا جاسکتا ہے۔
عسکری امور کے مغربی میگزین ڈیفنس نیوز کا کہنا ہے کہ ’ایڈوانس الیکٹرانک کمپنی اور شہزادہ سلمان سینٹر برائے دفاعی ریسرچ کے درمیان معاہدہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ ڈرون بری، بحری اور سمندری افواج کے استعمال میں ہوگا۔ اس کے ذریعہ سے ہدف کی نشاندہی زیادہ بہتر انداز میں ہوسکتی ہے۔
ڈرون زیادہ سے زیادہ 18 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرسکتا ہے اور اس میں انتہائی جدید کیمرے نصب ہیں۔

شیئر: