Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی، 131 افراد گرفتار

خلاف ورزی پر دو لاکھ ریال تک جرمانہ یا دو برس قید کی سزا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں عسیر پولیس نے ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 131 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان زید الدباش نے بتایا کہ ’کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہاؤس آئسولیشن اور بیرون مملکت سے سعودی عرب آنے پر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی لگائی گئی تھی‘۔
خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق’ قانون کے بموجب خلاف ورزی کرنے والوں پر دو لاکھ ریال تک کا جرمانہ یا دو برس تک قید کی سزا ہوگی۔ دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی دہرانے  پر سزا دگنی کردی جاتی ہے۔ اگر خلاف ورزی کرنے والا کوئی غیرملکی ہو تو اسے مملکت سے بے دخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے‘۔

شیئر: