Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس کے صدر سے سعودی وزیر برائے امور افریقی ممالک کی ملاقات

صدر اور تیونس کے عوام  کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک احمد قطان اور ان کے ہمراہ وفد نے اتوار کو تیونس کے صدر قیس سعید سے ملاقات کی ہے۔ 
سرکای خبر رساں ایجنسسی ایس پی اے کے مطابق قطان نے تیونس کے صدر کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر اور تیونس کے عوام  کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے جو تیونس میں امن و استحکام کی خواہش پر مشتمل تھا۔ 

سعودی قیادت کی ہدایت ہے کہ تیونس کو مطلوب ہر تعاون دیا جائے(فوٹو ایس پی اے)

احمد قطان نے تیونس کے صدر کو بتایا کہ ’سعودی قیادت کی ہدایت ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں تیونس کو مطلوب ہر تعاون دیا جائے‘۔
 شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کو ہدایت کی گی ہے کہ وہ کورونا وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں تیونس کو طبی سامان فراہم کرے۔
تیونس کے صدر نے سعودی عرب اور تیونس کے برادر عوام کے تاریخی تعلقات کے حوالے سے کہا کہ’ آزمائش کی اس گھڑی میں مملکت اور اس کی قیادت کی جانب سے تیونس اور اس کے عوام کے ہر ممکن تعاون پر شاہ سلمان اور ولی عہد کے انتہائی ممنون ہیں‘۔

شیئر: