جدہ میں پینے کے پانی اور وضو کے لیے چار نئے سٹیشنز
صاف پانی کی فراہمی میں انڈومنٹ کا اہم کردار تھا( فوٹو عرب نیوز)
جدہ میں عین العزیزیہ کے کنگ عبدالعزیز انڈومنٹ کے ذریعہ پینے کے پانی اور وضو کے چار نئے سٹیشنز شروع کیے گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق البازان جدہ کے سابقہ پانی کی تقسیم کے نظام پر مبنی ہے۔
پرانے شہر میں پانی کے ٹینک تقسیم کیے گئے اس سے پہلے وہاں سپلائی نیٹ ورک موجود تھا جو جدہ کے لوگوں کے لیے پانی کا بنیادی ذریعہ بن گیا۔
ماضی میں انڈومنٹ قائم ہونے سے پہلے جدہ کے باشندے پانی ’ساگا‘ (واٹر مین) سے وصول کرتے تھے جو پانی کو شہر کے بازان سے حاصل کرتا تھا اور اسے اضلاع میں پہنچاتا تھا۔
عین العزیزیہ کے کنگ عبدالعزیز انڈومنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ السماری نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’اس منصوبے کے پیچھے بنیادی خیال لوگوں کو پانی کی فراہمی اور انہیں اس زبردست تبدیلی کی یاد دلانا ہے جس سے شہر گزر چکا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ انڈومنٹ جدہ میں کئی اہم مقامات کو ہدف بناتا ہے تاکہ انہیں ٹینک مہیا کیے جائیں، واٹر فرنٹ پہلے سے موجود تھا اور مزید جلد آنے والے ہیں۔‘
جدید بازان واٹر فرنٹ کے مختلف علاقوں میں ہیں اور لوگوں کو پینے اور وضو کے لیے صاف پانی فراہم کریں گے۔
ان کا مقصد عوامی سہولتوں کو خوبصورت بنانا اور وادیوں کی مرکزی پائپ لائنوں سے مشابہت ہے۔
جدہ کے رہائشیوں کو مفت اور صاف پانی کی فراہمی میں انڈومنٹ کا اہم کردار تھا۔ اس کا بنیادی ڈھانچہ 1979 تک پانی کا بنیادی ذریعہ تھا جب سمندری پانی کو صاف کرنے پر ڈیسلینیشن نیا بنیادی ذریعہ بن گیا اور سعودی عرب کے کئی علاقوں کو فراہم کیا گیا۔
عین العزیزیہ کے کنگ عبدالعزیز انڈومنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ السماری نے کہا کہ ’مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے ہدف کو حاصل کرنے اور وژن 2030 کے اجزا میں سے کسی ایک کو پورا کرنے کے لیے پانی کی فراہمی کے کچھ منصوبوں پر انڈومنٹ زور و شور سے کام کر رہی ہے جیسے کہ پورے علاقے اور پڑوسی صوبوں کے دور دراز دیہاتوں میں واٹرنگ سٹیشنز اور پانی کے کنویں تلاش کرنا۔‘