سعودی شہری کو گلا گھونٹ کر ہلاک کرنے پر یمنی باشندے کو سزائے موت
یمنی شہری واردات کے بعد رقم لے کر فرار ہوگیا تھا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر ایک یمنی شہری کو بدھ کو جدہ میں موت کی سزا دی گئی ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’یمنی شہری محمد سالم احمد الشراری نے سعودی شہری احمد بن سعید بن محمد العامودی رسی سے گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا تھا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ یمنی شہری واردات کے بعد رقم لے کر فرار ہوگیا تھا۔ چھینی ہوئی رقم کا کچھ حصہ غیر قانونی طریقے سے باہر بھجوا یا تھا‘۔
وزارت داخلہ نے بیان میں مزید کہا کہ’ سیکیورٹی حکام نے مفرور یمنی کو تلاش کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں جرم ثابت ہوجانے پر یمنی کو موت کی سزا سنائی گئی تھی‘۔
ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کیا تھا۔