تحریک انصاف کے ایم پی اے کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ
جمعرات 26 اگست 2021 18:00
ایف آئی آر کے مطابق ’خرم سہیل لغاری بلیک میل کرکے زبردستی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرتا رہا۔‘ (پی ٹی آئی ٹوئٹر)
تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم سہیل لغاری کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے آمنہ یعقوب کی درخواست پر درج کیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں ’خاتون کو جان سے ماری کی دھمکیاں دینے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔‘
ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ ’خرم سہیل لغاری بلیک میل کرکے زبردستی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرتا رہا۔‘
ایف آئی آر کے مطابق ’الزام علیہ نے تقریباً ایک سال تک سائلہ کو بلیک میل اور ہراساں کیا اور زبردستی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر تعلقات قائم کیے اور سائلہ نے ڈر کی وجہ سے والدین کو یہ بات نہ بتائی۔‘
تحریک انصاف کے ایم پی اے پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ’سائلہ کو زبردستہ ملتے رہے اور خود کو کنوارہ ظاہر کیا۔‘
خیال رہے خرم لغاری تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے سرگرم رکن ہیں۔