سعودی نائب وزیر دفاع کا رائل سعودی بری فوج کے ہیڈکوارٹر کا دورہ
نائب وزیر دفاع کا استقبال چیف آف جنرل سٹاف اور زمینی افواج کے کمانڈر نے کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر ریاض میں رائل سعودی بری فوج کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ ’یہ فورسز ہتھیاروں اور تربیت میں ترقی اور جدت کی اس سطح تک پہنچ چکی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلح افواج کی تمام شاخوں کی جنگی استعداد میں اضافہ ہوا ہے۔‘
ان کا استقبال چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور زمینی افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے کیا۔