Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون مملکت مقیم اقامہ ہولڈرز کے لیے ویکسینیشن کی شرائط کیا؟

وزارت صحت نے پہلے زمرے میں مملکت میں رہنے والوں کے لیے منظور شدہ ویکسینز کو رکھا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے مملکت سے باہر گئے ہوئے اقامہ ہولڈرز تارکین کے لیے مشروط ویکسی نیشن کے حوالے سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ وزارت کی ویب سائٹ www.moh.gov.sa پر مملکت سے باہر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ویب سائٹ پر’کورونا ویکسی نیشن ریکویسٹ‘ کی خصوصی سہولت جاری کی گئی ہے۔ ویکسینیشن کی رجسٹریشن کے لیےEservices.moh.gov.sa/corona vaccine registration /request/  پر لاگ ان کرنے کے بعد اقامہ نمبر اور ایکسپائری کی تاریخ فیڈ کرنے کے بعد اقامہ کی تفصیلات کا پیچ اوپن ہو جاتا ہے جس کی تصدیق کرنے کے بعد ای میل ایڈریس درج کیا جائے۔

اقامہ ہولڈرز مقیمین کے لیے رجسٹریشن کی شرائط

وزارت داخلہ کی ویب سائٹ مقیم پر جاری تفصیلات کے مطابق ویکسی نیشن شرائط کے لیے لازم ہے کہ درخواست گزار بیرون مملکت مقیم ہو۔
توکلنا ایپ پر درخواست گزار کا سٹیٹس محصن، محصن جرعہ اولی یا محصن متعافی ہو ( محفوظ، محفوظ پہلی خوراک یا صحت یابی کے بعد محفوظ)۔
مملکت روانگی سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل ویب سائٹ پر ڈیٹا فیڈ کیا جائے۔

توکلنا ایپ کو مملکت آنے سے قبل انسٹال کیا جائے اور مملکت آمد کے بعد رجسٹر کیا جائے۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر توکلنا ایپ)

ویب سائٹ پراپ لوڈ کی جانے والی معلومات درست طور پر فیڈ کی جائیں جن کی تصدیق بورڈنگ پاس حاصل کرتے وقت کی جائے گیں۔ درج کی گئی معلومات غلط ہونے کی صورت میں مملکت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ علاوہ ازیں غلط معلومات پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
درخواست گزار کی اہلیہ کا اندراج ’مرافقین‘ (ڈیپینڈنٹ) کے طور پر کیا جائے گا۔ اسی طرح اگر خاتون کا شوہر مرافق کے طور پر درج ہے تو اس کا اندراج ڈیپینڈنٹ کے طور پر ہوگا۔
درخواست گزار کے ساتھ آنے والے 18 برس سے کم عمر بچوں کا اندراج مرافقین کے طور پر کیا جائے گا۔
توکلنا ایپ کو مملکت آنے سے قبل انسٹال کیا جائے اور مملکت آمد کے بعد رجسٹر کیا جائے۔

رجسٹریشن کے لیے مقررہ زمرے

مقیم ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے لیے کیٹگریز میں’زائر محصن‘ ( وزٹ پر آنے والے ویکسین یافتہ)، زائر غیر محصن ( وزٹ پرآنے والے غیر ویکیسن یافتہ)، زائر للعلاج (میڈیکل وزٹ)، مقیم محصن ( ویکسین یافتہ مقیم)، مقیم غیر محصن (غیر ویکسین یافتہ مقیم) اور سعودی شہریوں کے گھریلو ملازمین شامل ہیں جو ان کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔

سائنو فام اور سائنو ویک ویکسین لگانے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ ایک بوسٹر ویکسین کی ڈوز لگوائیں۔ (فوٹو: روئٹرز)

مذکورہ زمروں میں شامل افراد کو ہی توکلنا ایپ پر رجسٹریشن کے لیے سہولت فراہم کی گئی ہے جو وزارت صحت اور وزارت داخلہ کے باہمی اشتراک سے جاری کی جا رہی ہے۔

ویکسینز

سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاو کے لیے جن ویکسینز کو منظور کیا گیا ہے انہیں بھی مختلف زمروں میں شامل کیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق ویکسی نیشن کے لیے دو زمرے رکھے گئے ہیں جن میں پہلے زمرے میں مملکت میں رہنے والوں کے لیے منظور شدہ ویکسینز کو رکھا گیا ہے۔ جبکہ دوسری فہرست میں مملکت آنے کے لیے منظور شدہ ویکسینز ہیں۔
سعودی عرب کے لیے منظور شدہ ویکسینز میں فائزر، آسٹرازینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں جبکہ مندرجہ بالا ویکسینز کے علاوہ سائنو فام اور سائنو ویک ویکسین لگانے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ ایک بوسٹر ویکسین کی ڈوز لگوائیں۔

شیئر: