کورونا : ویکسینوں کی مختلف خوراکیں لینا فائدہ مند ہے
کورونا : ویکسینوں کی مختلف خوراکیں لینا فائدہ مند ہے
جمعرات 2 ستمبر 2021 18:48
ویکسینوں کی متبادل خوراکیں مدافعتی نظام زیادہ مضبوط کرتی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں منظور شدہ کورونا ویکسینوں کی مختلف خوراکیں لی جاسکتی ہیں- کورونا ویکسین کی مختلف خوراکیں لینا مضر نہیں بلکہ مفید ہوتا ہے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسینوں کی خوراکیں تبدیل کرنے کے 4چار بڑے فوائد ہیں-
دو مختلف ویکسینوں کی خوراکیں لینے سے مدافعتی نظام زیادہ مضبوط ہوجاتا ہے-
کورونا وائرس کے اضافی خطرات سے تحفظ حاصل ہوتا ہے-
وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے-
وائرس کی نئی شکلوں سے پیدا ہونے والے خطرات سے تحفظ حاصل ہوجاتا ہے-
وزارت صحت نے توجہ دلائی ہے کہ 1990 سے ویکسینوں کو موثر اور فعال بنانے پر کام چل رہا ہے-
ہر ویکسین دوسری ویکسین سے مختلف ٹیکنالوجی سے تیار کی جاتی ہے-