Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: جمعے کو کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

جمعے کو سب سے زیادہ درجہ حرارت الاحسا میں رہے گا (فوٹو عرب نیوز)
موسمیات کے قومی مرکز نے جمعے کو مملکت بھر میں آب و ہوا سے متعلق تبدیلیوں کے بارے میں توقعات پیش کردیں- 
اخبار  24 کے مطابق قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعے کو جازان، عسیر اور باحہ میں بالائی مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے  ساتھ بارش ہوسکتی ہے- اس کا بھی امکان ہے کہ مذکورہ صوبوں کے مغربی مقامات بھی بارش کے موسم سے متاثر ہوں- 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو مکہ مکرمہ میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی پھر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی- گردو غبار اور بارش کا سلسلہ مدینہ منورہ کے بالائی مقامات تک پھیل سکتا ہے- 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ کل (جمعہ) مشرقی ریجن میں سخت گرمی پڑے گی ممکن ہے کہ رات کے وقت اور صبح سویرے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کے ساحلی مقامات پر دھند چھائی رہے- 
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کل(جمعے کو) سب سے زیادہ گرمی  46 سینٹی گریڈ الاحسا اور سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: