جدہ اور البطحا پورٹ پر شراب سمگلنگ کی کوشش ناکام
سعودی عرب میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے سعودی عرب مایں جدہ اسلامی پورٹ اور البطحا پورٹ پر شراب کی سمگلنگ کی تین کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی حکام نے بتایا شراب کی 66 ہزار 312 بوتلیں ضبط کی گئی ہیں۔
اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ شراب کی بوتلیں اورنج جوس، پینے کے پانی کی پوتلوں اور مشین فلٹرز میں چھپائی گئی تھیں۔
پولیس کے تعاون نے شراب کی سمگلنگ نامام بنائی گئی، اس میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
بیان میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے مملکت میں منشیات کی ہر قسم کی سمگلنگ روکنے کے لیے درآمدات پر کنٹرول سخت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔