رجال المع میں ٹریفک حادثے کے باعث دو افراد ہلاک، تین زخمی
’تین زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے، حادثے کی وجہ سے ڈرائیور کا سڑک پر دھیان نہ دینا تھا‘ (فوٹو: سبق)
عسیر ریجن کے رجال المع کمشنری میں ٹریفک حادثے کے باعث دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عسیر ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان احمد الالمعی نے کہا ہے کہ ’واقعہ بروز اتوار 18 بجکر 20 منٹ پر ہوا ہے‘۔
’حادثے کے باعث دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ تین زخمیوں میں سے دو کی حالات نازک ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’طریق الحبیل میں ہونے والے حادثے کو نگران کیمرے میں دیکھا گیا جس سے اندازہ ہوتا ہے ڈرائیور کا ذہن آنے والی گاڑی کی طرف نہیں تھا‘۔
’حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو قریبی ہسپتال کے سرد خانے جبکہ زخمیوں کو الدرب ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘۔
انہوں نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ ’گاڑی چلاتے وقت موبائل یا کسی اور چیز کی طرف دھیان نہ دیں اور توجہ سڑک پر مرکو ز رکھیں‘۔