تبوک ریجن قابل دید سیاحتی مقامات اور سیر و تفریح کے لمحات گزارنے کے لیے موزوں پرکشش جگہوں سے مالا مال ہے- تبوک کا خوبصورت جمالیاتی نقشہ، ساحل، پہاڑ، وادیاں اور صحرا ایک سے بڑھ کر ایک ہیں-
تبوک کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہاں مختلف قسم کے موسم ہوتے ہیں- جہاں مہم جو شہریوں اور سیاحوں کے لیے بہت کچھ ہے-
![](/sites/default/files/pictures/September/21/2021/5_desa_5.jpg)
ایس پی اے کے مطابق تبوک شہر سے 200 کلومیٹر دور مغرب میں تین وادیوں کا سنگم پایا جاتا ہے- یہ وادی الدیسہ کے نام سے معروف ہے- یہاں چٹانیں خوبصورت شکل میں دیکھنے کو ملتی ہیں- ہر چٹان کی اونچائی دوسری سے مختلف ہے- یہ منظر آنکھوں کو بھاتا ہے- یہاں پہاڑوں سے پھوٹنے والے آبشار اور ان کا پانی وادی میں آکر جمع ہوتا ہے یہ منظر بھی بڑا دلفریب ہوتا ہے- یہاں سال بھر موسم معتدل رہتا ہے- شاید یہی وجہ ہے کہ ملکی اور غیرملکی سیاح وادی الدیسہ کی سیر کے لیے اس کا رخ کرتے ہیں-
یہاں آنے والے سیاح دن کے وقت کھجور کے درختوں اور میٹھے پانی کے چشموں کے درمیان خیمے لگا کر موج مستی کرتے ہیں- باربی کیو کا شوق بھی پورا کرتے ہیں- ٹورسٹ گائیڈ ان کے ہمراہ ہوتا ہے جو انہیں وادی الدیسہ کی خصوصیات سے آگاہ کرتا رہتا ہے-
![](/sites/default/files/pictures/September/21/2021/5_desa_3.jpg)