Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین سے ویکسین کی مزید 59 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

قادر بخش کے مطابق پی آئی اے نے اب تک ویکیسن کی 6 کروڑ 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچائی ہیں (فوٹو: اے پی پی)
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) چین سے کورونا ویکسینز کی ترسیل کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق چین میں پی آئی اے کے کنٹری مینیجر قادر بخش سانگی نے بتایا کہ ’پیر اور منگل کو پی آئی اے کی دو سپیشل کارگو فلائٹس ویکسین کی 59 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں۔‘
’29 اگست کو پی آئی اے نے چار سپیشل فلائٹس کے ذریعے ویکسین کی ایک کروڑ 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچائیں۔‘
قادر بخش سانگی کے مطابق ان چار جہازوں نے ’سائنو ویک ویکسین کی ایک کروڑ 20 لاکھ خوراکوں کی ترسیل کی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’پی آئی اے نے اب تک ویکسین کی 6 کروڑ 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچائی ہیں۔‘
اے پی پی کے مطابق حکومت 2021 کے آخر تک ساڑھے سات کروڑ افراد کو ویکسین لگانا چاہتی ہے۔
محکمہ صحت نے رواں برس مارچ میں عمر رسیدہ افراد اور طبی عملے کو چینی ویکسین سائنو فارم لگانے کا عمل شروع کیا تھا۔

شیئر: