پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔ یہ قومی خواتین کرکٹ سیزن برائے 22-2021 کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا جس میں چار ٹیمیں شرکت کریں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 14 میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کیلئے نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی کا اعلانNode ID: 409031
-
انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گیNode ID: 530491
ٹورنامنٹ کے تمام میچز نیشنل سٹیڈیم اور اوول اکیڈمی گراؤنڈ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
سٹرائیکرز کی ٹیم پہلی مرتبہ قومی خواتین کرکٹ سیزن میں شرکت کرے گی۔ یہ ٹیم پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے بعد نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کرے گی۔
ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی ٹیم، سٹرائیکرز کی قیادت کائنات امتیاز کریں گی۔
سٹرائکیرز کی قیادت کرنے والی کھلاڑی کائنات امتیاز کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ویمنز ٹورنامنٹ میں چوتھی ٹیم شرکت کررہی ہے۔
’ایک ٹیم کے اضافے سے خواتین کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہوگی۔‘
Captains @ImJaveria, @SidraNawaz22, @kainatimtiaz16 and @MuneebaAli17 preview Pakistan Cup Women's One-Day Tournament.#HarHaalMainCricket | #BackOurGirls | #PakistanCupWomen pic.twitter.com/AFyqUkvu14
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 8, 2021