Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ جانیوالوں پرنئی پابندی

ریاض....محکمہ شہری ہوابازی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ جانے والی پروازوں کے مسافر وںکو لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ وغیرہ ہمراہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لگیج میں یہ چیزیں لیجائی جاسکتی ہیں۔3دن کے اندر پابندی پر عمل درآمد شروع کردیا جائیگا۔ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت 13ممالک کے ہوائی اڈوں پر یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ فضائی کمپنیوں کو مطلع کردیاگیا ہے۔ سعودی محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ یہ پابندی امریکہ کے متعلقہ حکام کی طرف سے لگائی گئی ہے تاکہ امریکہ پہنچنے پر مسافروں کو کسی قسم کے احتساب کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر: