Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر اور مشرقی ریجن میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

گاڑی کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد ہوئی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کےعسیر ریجن میں سیکیورٹی گشتی فورس نے 48 کلو گرام حشیش برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کی ایجنسی برائے سیکیورٹی فورس کے ماتحت تعلقات عامہ کے انچارج کرنل احمد الطویان نے بتایا کہ حشیش کا کاروبار کرنے والا سعودی شہری ہے۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ مقامی شہری گاڑی کے خفیہ خالی حصوں میں انتہائی مہارت سے حشیش چھپائے ہوئے تھا۔ اس کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ 
علاوہ ازیں مشرقی ریجن میں ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے 25 کلوگرام چرسسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ـ چرس غیر ملکی نے اپنی گاڑی میں چھپائی تھی ـ 
اخبار 24 نے مشرقی ریجن کے پولیس ترجمان میجر نایف حکمی کے حوالے سے بتایا کہ ابوعریش کمشنری میں ہائی وے پرپیٹرولنگ پارٹی ایک گاڑی کو روکا جسے غیر ملکی چلا رہا تھا ـ
گاڑی کی تلاشی لینے پرگاڑی میں رکھے ہوئے بیگ سے بڑی مقدار میں چرس کے پیکٹس برآمد ہوئے ـ 
ملزم کے جس کا تعلق ایتھوپیا سے ہے کے خلاف منشیات رکھنے اور اسمگل کرنے کی رپورٹ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: