Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹونمنٹ انتخابات: پی ٹی آئی کو 60 نشستوں کے ساتھ برتری، ن لیگ پنجاب میں آگے

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن 44 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان بھر کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق برتری حاصل ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے پولنگ اتوار کو ہوئی۔
ملک کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 205 وارڈز میں 1569 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 195 وارڈز میں پی ٹی آئی 60 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ مسلم لیگ ن نے 53 نشستیں حاصل کی ہے۔ 49 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی 15، متحدہ قومی مومنٹ 10، جماعت اسلامی سات، بلوچستان نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے دو دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری ہے جہاں مسلم لیگ ن 44 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
آزاد امیدوار 31 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور تحریک انصاف 27 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
سندھ میں پاکستان پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 14، 14 نشستوں پر کامیابی  کی ہے۔ متحدہ قومی مومنٹ 10، آزاد چھ، جماعت اسلامی پانچ اور مسلم لیگ ن نے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف 37 وارڈز میں سے 18 وارڈز پر کامیابی حاصل کی ہے۔
غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزادامید واروں کو 9، مسلم لیگ ن کو 5، پیپلزپارٹی کو 3 اور عوامی نیشنل پارٹی کو  دو وارڈز میں کامیابی ملی ہے۔

شیئر: