Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاکھوں ڈالر کی سواری، سپیس ایکس چار شہریوں کو خلا میں لے جائے گا

سپیس ایکس کی پرواز کو 38 سالہ امریکی ارب پتی جیرڈ آئزک مین نے چارٹر کیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سپیس ایکس تین روزہ مشن پر بدھ کو چار افراد کو خلا میں بھیجنے کے لیے تیار ہے جو کہ خصوصی طور پر عام شہریوں کے ساتھ زمین کے گرد چکر لگانے والا پہلا مشن ہے۔
ایلون مسک کی کمپنی خلائی سیاحت کے میدان میں داخل ہوئی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 'انسپائریشن 4' نے موسم گرما میں مشن مکمل کیا جس میں ارب پتی رچرڈ برینسن اور جیف بیزوس نے بالترتیب ورجن گیلیکٹک اور بلیو اوریجن سپیس شپ پر خلا کا سفر کیا۔
سپیس ایکس کی پرواز کو 38 سالہ امریکی ارب پتی جیرڈ آئزک مین نے چارٹرڈ کیا ہے، جو پیمنٹ پراسیسنگ کمپنی شفٹ 4 کے بانی اور سی ای او ہیں۔ وہ ایک تجربہ کار پائلٹ بھی ہیں۔
انہوں نے سپیس ایکس کو جو قیمت ادا کی ہے اس کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے، لیکن یہ لاکھوں ڈالر میں ہو سکتی ہے۔
سپیس ایکس کریو ڈریگن بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے اڑان بھرے گا اور مدار میں جائے گا۔
جیرڈ آئزک مین نے مشن کے حوالے سے نیٹ فلکس کی ایک ڈاکومینٹری کی ایک قسط میں کہا کہ 'خطرہ موجود ہے۔'
'آپ زمین کے گرد 28 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے راکٹ پر سوار ہیں۔ اس قسم کے ماحول میں خطرات ہیں۔'
سپیس ایکس پہلے ہی ناسا کی جانب سے بین الاقوامی سپیس سٹیشن کے لیے 10 سے کم خلابازوں کو لے جا چکا ہے۔ لیکن یہ پہلا موقع ہوگا جب غیر پیشہ ور خلابازوں کو لے جایا جائے گا۔
فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی سینٹر سے لانچ پیڈ 39 اے سے بدھ کی رات 8:00 بجے لفٹ آف شیڈول ہے، یہاں سے ہی چاند پر اپالو مشن روانہ ہوا تھا۔

شیئر: