امریکہ کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کی گئیں فائزر ویکسین کی مزید 35 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کے بعد سے اب تک فائزر ویکسین کی کل ایک کروڑ 57 لاکھ خوراکیں پاکستان کو عطیہ کی گئی ہیں۔
اس ماہ کے آغاز میں امریکہ نے فائزر ویکسین کی 66 لاکھ خوراکیں عطیہ کی تھیں تاکہ کورونا وائرس کے خلااف جنگ میں پاکستان کی مدد کی جائے۔
مزید پڑھیں
-
امریکہ سے فائزر ویکسین کی مزید 37 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیںNode ID: 594696
جبکہ 13 ستمبر کو امریکہ کی جانب سے حکومت سندھ کو 3 لاکھ 20 ہزار 580 خوراکیں موصول ہوئی ہیں۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں تمام تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ ہفتے میں صرف تین دن کھولے جائیں گے۔
جبکہ جن 24 اضلاع میں وائرس کے مثبت کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد سخت پابندیاں عائد کی تھیں، ان میں صرف پانچ میں پابندیاں برقرار رکھنے کا کہا ہے۔
We're thrilled to announce the arrival of another tranche of 3.5 million Pfizer vaccine doses to Pakistan, bringing the total number of COVID-19 vaccine doses donated by the United States to Pakistan to 15.7 million. pic.twitter.com/Bs7lzw5ch8
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) September 15, 2021