Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضوابط کی خلاف ورزی، 132 تجارتی اداروں کے خلاف کارروائی

خلاف ورزی پر 50 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے مختلف علاقوں میں مقررہ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی پر 132 تجارتی اداروں کے حوالے سے قانونی کارروائی کی ہے۔
سرکای خبر رساں ایجنسی ایس  پی اے کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے خوراک قانون کی خلاف ورزی پر 73 اداروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
خلاف ورزی پر ادارے کو 180 دن تک خوراک کے کاروبار سے روک دیا جاتا ہے،لائسنس منسوخ کردیا جاتا ہے یا ایک برس کے لیے لائسنس معطل کردیا جاتا ہے۔
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے میک اپ مصنوعات قانون کی خلاف ورزیوں پر 29 اداروں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ بیشتر میک کا سامان اندراج کے بغیر فروخت کررہے تھے۔ 50 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔
ایس ایف ڈی اے نے ای فالو سسٹم کی پابندی نہ کرنے پر 24 فارمیسیوں کے خلاف بھی کارروائی کی۔ اس کی سزا 50 لاکھ ریال تک جرمانہ اور 180 دن تک فارمیسی بند کرنے یا لائسنس منسوخ کرنا ہے۔
 جانوروں کی ادویہ قانون کی خلاف ورزی پر چھ اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ انہیں بھی 50 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ کارخانے یا گودام کو بند اور لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
ایس ایف ڈی اے نے اپیل کی ہے کہ مقامی شہری یا مقیم غیرملکی جس ادارے میں بھی قانون کی خلاف ورزی کا مشاہدہ کریں وہ 19999 پر رابطہ یا ’طمنی‘ ایپ کے ذریعے اطلاع کریں۔ 

شیئر: