Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں 16 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

’6470 گرفتار شدگان اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘ (فوٹو: تواصل)
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم 16 ہزار 466 تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مشترکہ تفتیشی کمیٹی نے کہا ہے کہ ’یہ تعداد 9 ستمبر سے 15 ستمبر تک کی ہے‘۔
غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’6470 گرفتار شدگان اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘۔
گرفتار شدگان میں سے 8182 افراد نے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کر رکھی تھی‘۔
’جبکہ 1814 گرفتار شدگان سعودی عرب میں نافذ لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔
کمیٹی نے کہاہے کہ ’304 ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو سرحدوں کی دراندازی کر رہے تھے‘۔
’ان میں سے 32 فیصد یمنی، 64 فیصد ایتھوپین جبکہ 4 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے‘۔
’اسی طرح 21 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو سرحد عبور کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کو سہولت، پناہ اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر13 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔

شیئر: