Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں 38 کلو  نشہ آور کرسٹل سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کنٹینر میں انتہائی مہارت سے چھپا کر سمگل کی جارہی تھی( فوٹو وام)
ابوظبی محکمہ کسٹم نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے 38.70 کلو گرام نشہ آور کرسٹل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
منشیات ایک ٹرک کے کنٹینر میں انتہائی مہارت سے چھپا کر سمگل کی جارہی تھی۔
الامارات الیوم کے مطابق کسٹم افسران نے نشہ آور کرسٹل پکڑی ہے اس سے ان کی پیشہ ورانہ لیاقت اور تجربے کا بھی پتہ چلتا ہے۔
ابوظبی کسٹم نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا  کہ ایک ملک سے آنے والے کنٹینر پر شبہ ہو جانے پر تلاشی لی گئی۔
افسران کو بعض مشکوک چیزیں نظر آئیں فورا ہی ان کا خصوصی معائنہ کرایا گیا۔ پتہ چلا کہ نشہ آور کرسٹل سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ سامان ضبط کرکے قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی۔

شیئر: